بلوچستان بھر سےخواتین کھلاڑی چاہے محکمہ کھیل میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) محکمہ کھیل کے اعلی افسران بالخصوص سیکرٹری برائے کھیل و امور نوجوانان بلوچستان ڈاکٹر جاوید انور شاہوانی اور ڈائریکٹر جنرل کھیل درا بلوچ کی ہدایات کے مطابق بلوچستان بھر سےخواتین کھلاڑی چاہے وہ جس بھی کھیل سے تعلق رکھتی ہوں کو محکمہ کھیل میں رجسٹرڈ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ محکمے نے خواتین کی سہولت کے لئے خواتین رجسٹریشن سیل قائم کر دیا گیا ہے جس میں موجود فی میل اسٹاف تمام کھلاڑیوں کو رجسٹرڈ کریں گی اور ان کو مزید معلومات فراہم کریں گی یہ عمل 8 جنوری 2004 بروز سوموار سے شروع ہونے جا رہا ہے اس میں کھلاڑیوں کی سہولت کے لئے بذریعہ ڈاک بھی اپنی رجسٹریشن کروائی جا سکتی ہے اس کا طریقہ کار یہ ہوگا کہ کھلاڑی ڈائریکٹر جنرل کھیل کے نام ایک درخواست لکھیں گی جس میں اپنا نام والد کا نام کھیل کا نام اور ضلع و تحصیل کا نام رابطہ نمبر کے ساتھ اپنی دو تصاویر جو کہ گریڈ 17یا اس سے زیادہ کے کسی آفیسر سے اٹیسٹڈ ہوں روانہ کریں گی۔درخواست کے ساتھ والد یا سرپرست کا شناختی کارڈ، اپنا شناختی کارڈ یا بے فارم، اسناد کی فوٹو کاپی اگر کوئی سرٹیفکیٹ اپ کو ملا ہے اسپورٹس کے حوالے سے اپنا یا والد کا لوکل سرٹیفکیٹ یا ڈومیسائل یہ تمام چیزیں درخواست کے ساتھ منسلک کر کے روانہ کریں یا خود دفتر میں تشریف لا کر جمع کرائیں۔