صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے حقوق واختیارات کا بہتر انداز میں دفاع کریں گے، گورنر بلوچستان

کوئٹہ: گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا ہے کہ صحافت ریاست کا چوتھا ستون ہے، موجودہ حکومت آزادی اظہار رائے پر مکمل یقین رکھتی ہے،صحافی حضرات کی اکثریت کا تعلق غریب گھرانوں سے ہے اور پیشہ ورانہ فرائض کی ادائیگی کے دوران کئی صحافی شہید بھی ہوچکے ہیں،میڈیا پرسنز کا پل پل بدلتی دنیا کے تازہ ترین حالات واقعات سے باخبر رکھنے، عوام میں حقوق وفرائض کا احساس پیدا کرنے، حکومت اور عوام کے درمیان پل کا کردار ادا کر رہے ہیں، حکومت اور پریس تعلقات کے جو پہلے سے خوشگوار ہیں اب مزید ان کو مستحکم اور موثر بنانے کیلئے ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے، ٹیکنالوجی کی تیزرفتار ترقی اور خاص طور سے میڈیا پر اس کے اثرات نے اس صحافتی صنعت میں مقابلہ کے رحجان بڑھ گیا ضروری ہے کہ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کریں بہت جلد ہم پیپرلیس فیوچر میں داخل ہونے والے ہیں جسمیں ہم کاغذ وقلم کے کلچر سے نجات حاصل کریں گے لہٰذا سب کو ڈیجیٹل صحافت سے رشتہ جوڑنا پڑے گا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر کے روز بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں صدر پریس کلب رضاء الرحمن، سلمان اشرف نومنتخب صدربی یوجے، بیوروچیف اور دیگر سینئر صحافیوں نے شرکت کی۔ گورنربلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے نومنتخب بی یو جے کے عہدیداروں سے حلف لیا،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ تمام صحافی حضرات قومی اور بین الاقوامی سطح پر ملک و صوبے کا مثبت امیج اجاگر کرنے میں اپنے حصے کا بھرپور کردار ادا کریں،گورنر بلوچستان امان اللہ خان یاسین زئی نے کہا کہ امید ہے کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹ کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں اور میڈیا پرسنز کے حقوق واختیارات کا بہتر انداز میں دفاع کریں گے،گورنر بلوچستان نے کہا کہ یہ ایک ناقابل تردید حقیقت ہے کہ جمہوریت آزادی صحافت کے بغیر نہیں چل سکتی،صحافت کی دنیا میں صحافیوں کے روزگار کے تحفظ کیلئے قانون سازی کی اشد ضرورت ہے، گورنر بلوچستان نے نومنتخب عہداروں کو حلف لینے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پریس کلب کوئٹہ کے صدر رضاالرحمن،نومنتخب صدر بی یوجے سلمان اشرف اور نومنتخب جنرل سیکریڑی فتح شاکر نے گورنر بلوچستان کو کوئٹہ پریس کلب آمد پر شکریہ ادا کیا،اس موقع پر صدرپریس کلب رضاء الرحمن نے کہا کہ ہم گورنربلوچستان کو دل گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں اور انہوں نے اپنے خطاب میں صحافیوں کی ہاوسنگ اسکیم اور دیگر مسائل پر روشنی ڈالی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے