سردار اختر جان مینگل سمیت پارٹی کے بیشتر امیدواروں کےکاغذات نامزدگی مسترد کئے جانے کیخلاف وکلاءکی لیگل ٹیم تشکیل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سردار اختر جان مینگل کی زیر صدارت اجلاس مینگل ہاﺅس خاران اسٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں کوئٹہ میں موجود مرکزی کابینہ ، مرکزی کمیٹی کے اراکین ، قومی و صوبائی اسمبلیوں کے امیدواران نے شرکت کی اجلاس میں سیاسی صورتحال ، پارٹی کے بیشتر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کو مسترد کرنے کے بعد کے حالات کا جائزہ لیا گیا اور کہا گیا کہ وڈھ کے حالات کے مخدوش کرنے اور پارٹی قائد سردار اختر جان مینگل کے محاصرے سے لے کر انتخابی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے تک کا مقصد پارٹی کو جمہوری پارلیمانی جدوجہد سے دور رکھنا ہے تمام عزائم اور ناکام کوششیں اسی مقصد کیلئے کی گئی ہیںملکی و بلوچستان کی سطح پر سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کی بڑی تعداد میں کاغذات نامزدگی کا مسترد بہت سے شکوک و شبہات کو جنم دے گا بی این پی کو آج جو عوامی پذیرائی حاصل ہے یقینا یہ بہت سے لوگوں کو ہضم نہیں ہو پا رہا گزشتہ چند سالوں میں پارٹی قیادت نے لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے غیر متزلزل انداز میں آواز بلند کرنے کو ترجیح دی محکوم اقوام کے جملہ مسائل کے حوالے سے واضح دوٹوک موقف اپنایا انہی بنیادوں پر پارٹی امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے ایسے اقدامات سے پارٹی قیادت کو عوام سے دور نہیں رکھا جا سکتا ملکی و بلوچستان کے بہت سے سیاسی لوگوں کے پاس اقامے بھی موجودہ ، بینک ڈیفالٹر بھی ہیں مگر منظور نظر امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد نہیں ہوتے اور سردار اختر جان مینگل کا اقامہ طبی مسائل و مشکلات کی وجہ سے ہے اس بنیاد پر انتقامی کارروائیوں کا نشانہ بنایا گیا جو قابل مذمت ہے بلوچستان کے ہر ذی شعور اس سے واقف ہے کہ چند ماہ سے پارٹی کے خلاف اقدامات کئے گئے وڈھ مسئلے کو قبائلی بنا کر پیش کرنے کی ناکام کوشش کی گئی وڈھ کا مسئلہ سیاسی ہے ڈیتھ سکواڈ کو کھلی چھوٹ دینے کا مقصد یہی ہے کہ بی این پی کو دیوار سے لگایا جائے عوام کے سامنے ان کے عزائم عیاں ہو چکے ہیں اجلاس میں فیصلہ کے مطابق لیگل ٹیم تشکیل دی گئی جس میںساجد ترین ایڈووکیٹ ، ابراہیم لہڑی ایڈووکیٹ ، بیرسٹر راجہ جواد ایڈووکیٹ و دیگر وکلاءشامل ہوں گے اسی طرح تمام سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے بلوچستان و ملکی سطح پر ان عزائم سے پردہ چاک کیا جائے گا کہ بلوچستان کے عوام سے آئینی جدوجہد کے حق بھی چھینا جا رہا ہے جو کسی بھی صورت قابل قبول نہیں عوامی طاقت سے انتخابات میں کامیابی حاصل کریں گے –

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے