مولانا فضل الرحمن پر حملہ ملک کے سیاسی نظام اور جمہوریت پر حملہ ہے،مولانا عبد الرحمن رفیق

کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام ضلع کوئٹہ کے امیر این اے 264 کے نامزد امیدوار مولانا عبد الرحمن رفیق این اے 263کے نامزد امیدوار مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا مفتی محمد روزی خان،این اے262کے نامزد امیدوار ملک سکندر خان ایڈووکیٹ، پی بی 38 کے امیدوار حاجی عین اللہ شمس، پی بی 39 کے امیدوار مولانا خورشید احمد، پی بی 40 کے امیدوار رحیم الدین ایڈووکیٹ،پی بی 41 کے امیدوار مولانا محمد ایوب پی بی 42 کے امیدوار مولانا محمد شعیب، پی بی 43 کے امیدوار مولانا محب اللہ،پی بی 44 کے امیدوار میرحشمت لہڑی، پی بی 45 کیامیدوارمیرعثمان پرکانی، پی بی 46 کے امیدوار سردار احمد خان شاہوانی نے قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن پر حملہ ملک کے سیاسی نظام اور جمہوریت پر حملہ ہے۔ جمعیت علماء اسلام کی عوامی مقبولیت سے خائف قوتیں الیکشن میں جمعیت علماء اسلام کا راستہ روکنا چاہتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی حفاظت کارکن اپنے خون سے کریں گے، لیکن ریاست اپنی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہی ہے،محکمہ داخلہ نے دودن قبل تھریٹ کی خبر جاری کی مگر عملاً پاکستان اور اسلام دشمن قوتوں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن صاحب نے گزشتہ روز ور اس سے قبل جن خدشات کا اظہار کیا تھا بدقسمتی سے ان کا کوئی نوٹس نہیں لیا گیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے