چمن بارڈر پر دو مہینے سے پھنسی گاڑیوں کے مالکان خود کو تنہا نہ سمجھیں، میر شمس شاہوانی
مستونگ (ڈیلی گرین گوادر) چیئرمین آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن میر شمس شاہوانی نے کہاہے کہ چمن بارڈر پر دو مہینے سے پھنسی گاڑیوں کے مالکان خود کو تنہا نہ سمجھیں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لئے تمام پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرینگے۔ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک کا پہیہ چلے گا ملک کو اربوں ٹیکس دینے والے ٹرانسپورٹرز بھائیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں گے۔ چمن بارڈر پر دو مہینے سے پھنسے گاڈیوں کے مالکان خود کو تنہا نہ سمجھیں ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کے لیے تمام پلیٹ فارمز پر آواز بلند کرینگے۔ٹرانسپورٹ کا پہیہ چلے گا تو ملک کا پہیہ چلیگا ملک کو اربوں ٹیکس دینے والے ٹرانسپورٹرز بھائیوں کے حقوق کے لئے جدوجہد جاری رکھیں۔ان خیالات کااظہار انہوں نے مستونگ میں کسٹمز،انجمن تاجران،ٹول پلازہ،اور موٹروے سے درپیش مشکلات و مسائل کے اجلاس میں شرکت کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی اجلاس میں مستونگ بس یونین کے صدر ناصر شاہوانی،حاجی محمد طیب شاہوانی سیف الرحمن شاہوانی شاہ زیب شاہوانی ملک صدام شاہوانی ٹکری خالقدار رند اے بی بلوچ حاجی عبد القیوم شاہوانی ننھامحمد شاہوانی صدر زمیاد یونین عبدالمالک شاہوانی یونین صدر بے روزگار ایسوسی ایشن کے صدر لطیف شاہوانی سنگت عبید میر محمد عارف ولی خان ضیاالحق شاہوانی میر آفتاب جان شاہوانی مبشر شاہوانی اور دیگر نے ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے اجلاس میں شرکت پر آل پاکستان آئل ٹینکر ایسوسی ایشن کے چیرمین شمس شاہوانی کا استقبال کی چیئرمین شمس شاہوانی نے کہا کہ ٹول پلازہ لکپاس عدالت حالیہ کی کھلی خلاف ورزی یک طرفہ ٹیکس وصولی کے بجائے دگنا ٹیکس وصول کررہی ہے لکپاس کسٹمز اور ایف سی لکپاس سے متعلق شکایات پر مسائل حل کیلئے حکومتی کوشیش اور ٹرانسپورٹرز کے حقوق کے لئے اعلیٰ سطح پر مذاکرات کرکے جلد مسائل حل کرنے کی ہرممکن کوشش کرونگا۔