بلوچستان سے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی ٹرانس جینڈر نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان سے 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا ء نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کروائے۔ترجمان صوبائی الیکشن کمیشن نے بتایا کہ 8فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کیلئے کسی بھی ٹرانس جینڈر یا خواجہ سرا کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی اطلاعات موصول نہیں ہوئی ہیں۔ ترجمان نے بتایا کہ الیکشن کے لئے جو فارم بنایا گیا ہے اس میں جنس کا خانہ موجود نہیں ہے اور نہ ہی اس میں کسی تیسری جنس سے متعلق معلومات کی گنجائش ہے۔ترجمان نے بتایا کہ یہ فارم الیکشن کمیشن آف پاکستان نہیں بلکہ پارلیمنٹ نے بنایا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے