بغیر اقتدار کے ضلع چاغی میں ریکارڈ ترقیاتی کام اوربیروزگاروں کو باعزت روزگار دیا ہے، میر اعجاز سنجرانی
نوکنڈی (ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان عوامی پارٹی کے نامزد امیدوار حلقہ این اے 260 رخشان ڈویژن اور آزاد امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 32 چاغی میراعجاز خان سنجرانی نے کہا کہ ہماری پارٹی اور پینل کی سیاست کا محور عوام کی خدمت ہے اور عوامی خدمت کیلئے سیاسی میدان میں اترے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنجرانی ہاؤس میں ایک بڑے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بغیر اقتدار کے ضلع چاغی میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیے ہیں علاقے کے بیروزگاروں کو عزت کی روزگار دئیے ہیں بنیادی مسائل کے حل میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑی ہیں انہوں نے کہا کہ دور دراز علاقوں میں ہم سے پہلے ہماری کارکردگی پہنچی ہے تمام علاقوں میں بلارنگ ونسل کام کیے ہیں انہوں نے کہا بلدیاتی الیکشن میں عوام نے جس طرح ساتھ دے کر کامیابی دلائی ہم انکے مشکور ہیں انہوں نے کہا عام انتخابات میں عوام کی ووٹوں سے بھاری مینڈیٹ سے کامیابی حاصل کرکے عوامی خدمت میں کوئی کسر نہیں چھوڑینگے انہوں نے کہا کارکردگی کی بنیاد پر الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں انہوں نے کہا کہ چالیس سال سے اقتدار پر براجمان عوامی نمائندوں نے عوام کو صرف سبز باغ دکھا کر بدحالی اور پسماندگی تحفے میں دی ہے عوام کو ان پسماندگی اور بدحالی سے ہماری پینل اور پارٹی ہی نکال سکتی ہے بلوچستان عوامی پارٹی اور خان پینل کی جیت ضلع چاغی کی عوام کی ترقی و خوشحالی کی ضمانت ہوگی۔