آواران میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 حملہ آور ہلاک
روالپنڈی(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان کے ضلع آواران میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران ہوئی جھڑپ میں پانچ حملہ آورد مارے گئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آواران کے علاقے مشکے میں سیکیورٹی فورسز نےوجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تو فورسز اور حملہ آوروں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا۔
تاہم، سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کے بعد پانچ حملہ آور کو مار ڈالا۔آئی ایس پی آرکے مطابق آپریشن کے دوران حملہ آور کے پاس سے اسلحہ اوربارودی مواد بھی برآمد ہوا اور ان کے ٹھکانوں کو بھی تباہ کردیا گیا۔
ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کسی اور ممکنہ دہشتگرد کی تلاش کیلئے علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے ساتھ مل کر بلوچستان کے امن، استحکام اورترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔