عوام کے حقوق کے لئے ہم گزشتہ پانچ سالوں سے طویل جہدو جہد کی ہے، مولانا ہدایت الرحمن

پنجگور (ڈیلی گرین گوادر) حق دو تحریک کے سربراہ حلقہ پنجگور کم تربت این اے 258کے امیدوار مولانا ہدایت الرحمان بلوچ کیکاغذات نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد درست پائے گئے کاغذات کی درستگی کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا ہدایت الرحمان بلوچ نے کہا کہ ہم نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے پنجگور کم کیچ 258 اور گوادر میں دو سیٹوں پر کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں اور منظور بھی ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام کے حقوق کے لئے ہم گزشتہ پانچ سالوں سے قوم کی ننگ و ناموس عزت غیرت چادر اور چار دیواری کی پامالی لاپتہ افراد کی بازیابی ڈرگ مافیا لینڈ مافیا باڈر مافیا منشیات کے اڈوں کے خلاف طویل جہدو جہد کی ھے انہوں نے کہا کہ ہم قوم کو پیغام دینا چاہتے ہیں ایسے عوامی نمائندوں کو منتخب کریں جو عوام کے حقوق کے لئے سڑکوں پر نکل آئے جو لیڈر موسمی پرندے ہیں جو صرف انتخابات کے وقت دکھائی دیتے ہیں ووٹ لیکر پھر غائب ہو جاتے ہیں حق دو تحریک قوم کے حقوق کے لئے جہدو جہد کررہا ھے حق دو تحریک عوام کے خلاف ہونے والے سازشوں کو ناکام بنائے گا انہوں نے کہا حق دو تحریک سات صوبائی ور دو قومی اسمبلی سے الیکشن لڑے گا اور انشاء اللہ کامیاب ہوکر عوام کی خدمت جاری رکھے گااس موقع پر مولانا صفء بلوچ حق دو تحریک کے ضلعی آرگنائزر اور پی بی 30 کے امیدوار ملا فرہاد حلقہ پی بی 29 کے امیدوار محمد انور حق دو تحریک کے ڈپٹی آرگنائزر حافظ سراج احمد بلوچ جماعت اسلامی کے رہنما حلقہ پی بی 29 کے امیدوار قاضی عبدالواحد اور دیگر بھی موجود تھے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے