الیکشن کمیشن کا آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)الیکشن کمیشن نے آئی جی اور ڈی سی اسلام آباد کا معاملہ اوپن کورٹ میں سننے کا فیصلہ کیا ہے۔ذرائع کے مطابق چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چاروں ممبران کمیشن شریک ہوئے۔
وزارت داخلہ کی جانب سے دونوں افسران کو تبدیل نہ کرنے کی درخواست کا جائزہ لیا گیا۔وزارت داخلہ نے امن و امان سے متعلق انٹیلی جنس بیورو کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست کی۔الیکشن کمیشن کے اجلاس میں آئی بی رپورٹ کا بھی جائزہ لیا گیا۔
الیکشن کمیشن نے آئی جی پولیس اور ڈی سی اسلام آباد کا کیس جلد مقرر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔الیکشن کمیشن کے لا ونگ کو ہدایات جاری کر دی گئیں،الیکشن کمیشن نے بارہا دونوں اعلیٰ افسران کی تبدیلی کے احکامات جاری کیے۔