تمام سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے اہلکار علاقے کی امن و امان اور پولنگ سٹیشنوں کی کھڑی نگرانی کریں گے،ایس پی شاہد جمیل

چمن (ڈیلی گرین گوادر)سپرنٹنڈنٹ آف پولیس چمن شاہد جمیل کاکڑ کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ سٹی چمن آئی پی احسان الحق نے پولیس اہلکاروں کے ہمراہ ضلع چمن پولیس ایریا کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں کا معائنہ کیاجس میں انتہائی حساس، حساس اور نارمل پولنگ اسٹیشنز کو چیک کیا گیااس موقع پر سیکورٹی کے حوالے سے پولنگ اسٹیشن کی دیواروں اور پانی اور دیگر تمام ضروری انتظامات کو چیک کیا گیا انہوں نے سیکورٹی کی انتظامات کا بھی جائزہ لیا گیا اس موقع پر ایس پی شاہد جمیل کاکڑ نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات کی خاتمے تک پولیس بشمول تمام سیکیورٹی فورسز کے اداروں کے اہلکار علاقے کی امن و امان اور پولنگ سٹیشنوں کی کھڑی نگرانی کریں گے اس سلسلے میں آج کے بعد اچانک ناکوں اور قومی شاہراہوں اور روڈوں پر سنیپ چیکنگ کیا جائے گا اور مشکوک افراد کی پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے اہلکاران کھڑی نظر رکھنے کے ساتھ انکی حرکات کا مکمل پتہ لگائیں گے تاکہ آنے والے عام انتخابات کی صاف شفاف پرامن انعقاد کو یقینی بنایا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے