بلوچستان، عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل، فارم 32جاری

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرلیا گیا،متعلقہ آر اوز نے فارم 32جاری کردئیے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان سے قومی اسمبلی کی نشست این اے 253زیارت کم ہرنائی کم سبی کم کوہلو کم ڈیرہ بگٹی کے ریٹرننگ آفیسر کے جاری کردہ فارم 32کے مطابق جانچ پڑتال کے بعد نوابزادہ شاہ زین بگٹی، میر دوستین ڈومکی، سردار خان رند، میر حیر بیار ڈومکی، میر نصیب اللہ مری،نوابزادہ کہدایار مری، میر بنگل مری سمیت 39امیدواروں کے کاغذات نامزدگی منظور کر لئے گئے جبکہ 2امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 262 کوئٹہ سے ٹوٹل 55 امیدواروں میں سے 38 کے کاغذات نامزدگی منظور جبکہ محتلف وجوہات پر 17 کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوئے۔بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 37مستونگ کی فہرست کے مطابق حلقے میں ایک خاتون سمیت 28امیداروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے جن میں سے کسی کے بھی کاغذات مسترد نہیں ہوئے حلقے میں انتخابات میں 28امیدوار حصہ لیں گے،صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 51 چمن کے آر او نے 35 امیدواروں کی فہرست ابتدائی فہرست جاری کردی،جبکہ دیگر حلقوں کے فارم 32آنے کا سلسلہ رات گئے تک جاری رہا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے