کاغذات نامزدگی فارم منظور ہونے کے بعد بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کردی ہے، سردار یعقوب ناصر

لورالائی (ڈیلی گرین گوادر)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی سینئر نائب صدر و امیدوار قومی اسمبلی این اے 252سابق وفاقی وزیر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ کاغذات نامزدگی فارم منظور ہونے کے بعد بھرپور انداز میں انتخابی مہم شروع کردی ہے مسلم لیگ(ن)کی قیادت کا فیصلہ انھیں قبول ہے۔انتخابی دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بلامیدان میں آئے ہم بھی گوگلی ماریں گے پی ٹی آئی کو بلے کا انتخابی نشان واپس مل گیا ہے جس پر ہمیں کوئی اعتراض نہیں عدلیہ فیصلوں میں آزاد ہے لیکن پی ٹی آئی والوں کو اب انتخابی عمل سے فرار کا موقع نہیں مل سکے گااور اسے اپنی حیثیت کا بھی پتہ چل جائے گا۔انہوں نے کہا کہ اب بلا میدان میں آئے ہم بھی میدان میں ہیں ہم اسے ایسی گوگلی ماریں گے جو اسے ہمیشہ یاد رہے گی۔پیپلز پارٹی کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی تو گزشتہ انتخابات میں بھی دوڑ سے باہر تھی اور اب بھی اس کا کوئی سکوپ موجود نہیں لہٰذا پی پی پی سے یہاں کسی کو کوئی خطرہ نہیں انہوں نے کہا کہ ن لیگ اس بار پہلے سے زیادہ منظم انداز میں الیکشن لڑے گی اور جب سارے امیدوار جس کو پارٹی ٹکٹ ملے ہیں قیادت کے فیصلہ کے مطابق کارکن اور ہمارے سپورٹرز اسکو سپورٹ کریں گے ہمار ی کامیابی یقینی ہو ہے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن نے اپنے منشور کو حتمی شکل دے رہے جسکو جلد میاں نواز شریف قوم کے سامنے پیش کردینگے منشور میں سب سے زیادہ غریب عوام کا خیال رکھا گیا ہے عوام ترقی اور خوش حال ہونگے تو ہی پاکستان ترقی کریگابھوک افلاس مہنگائی غربت اور دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گے اسی طرع ملک سے لوڈشیڈنگ اور گیس کی کمی میاں نواز شریف نے ختم کی تھی اسلئے ان کے ویژن کا سب کو علم ہے اورعوام جانتے ہیں کہ اگر ن لیگ آئے گی تو ہی انہیں ریلیف ملے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی لیڈرکی جگہ جیل میں ہی تھی اور و ہ وہیں رہے گا۔انہوں نے ان ااطلاعات کی تردید کی اور کہا کہ کسی کے گھر پر چھاپے نہیں مارے جا رہے کیونکہ اگرچھاپے مارے جارہے ہوتے توپی ٹی آئی کے2400 امیدوار کاغذات نامزدگی جمع نہ کرواتے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سابقہ دور میں تباہی کے دہانے پر پہنچادیا گیا تھا لیکن ہم نے مشکل فیصلہ کرکے ملک کو تباہی سے بچالیاکیونکہ اگر عمران ہوتا توملک میں خانہ جنگی ہوتی انہوں نے مزید کہا کہ ڈیفالٹ یہ ہوتا ہے کہ پیٹرول آٹھ سو روپے لیٹر اورآٹا آٹھ سو روپے کلو ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نواز شریف تجربہ کار ہے،انڈیا میں موٹرووے اب بنی ہے جبکہ یہاں نواز شریف کی قیادت میں برسوں پہلے موٹر ویز کے جال بچھادیئے گئے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) نواز شریف کی زیر قیادت8 فروری کے عام انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کے ذریعے واضح اکثریت سے برسراقتدار آکر دوبارہ برق رفتاری سے ملکی تعمیر و ترقی اور عوامی فلاح و خوشحالی کا سفر شروع کرے گی اور لوگوں کو بھرپور ریلیف فراہم کیا جا ئے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے