سرینا عیسیٰ نے فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی
سپریم کورٹ کے جج جسٹس فائز عیسیٰ کی اہلیہ سرینا عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے خلاف توہین عدالت کی درخواست دائر کر دی۔
سرینا عیسیٰ نے درخواست میں موقف اختیارکیا ہے کہ فواد چوہدری نے جسٹس قاضی فائز عیسٰی سے متعلق توہین آمیز ٹوئٹ کیا، ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔
سرینا عیسیٰ نے سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں استدعا کی کہ فواد چوہدری نے اپنے حلف کی خلاف ورزی کی ہے، انہیں عہدے سے فارغ کیا جائے۔
درخواست میں کہا گیا کہ وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے کیونکہ انہوں نے جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو انڈر ٹرائل جج کہہ کر عدالت کی توہین کی ہے۔
درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ فواد چوہدری نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے کیس کی پوری کارروائی دیکھی ہے جبکہ وفاقی وزیر ایک سماعت میں بھی عدالت نہیں آئے ہیں۔
سرینا عیسیٰ کی درخواست پر رد عمل دیتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائر عیسیٰ سرعام فوج، سیاستدانوں اور صحافیوں کے بارے میں بات کرتے ہیں۔ صرف ایک ٹوئٹ پر ان کی اہلیہ عدالت پہنچ گئیں۔۔۔۔ بڑے دفاتر میں چھوٹی شخصیات کے بارے میں بات کریں تو۔۔۔۔۔