امن وامان کے میٹنگز ہورہی ہے سیکورٹی کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کرے گی، اعجاز انور چوہان

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) صوبائی الیکشن کمشنر بلو چستان اعجاز انور چوہان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عام انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں انتخابات کے تمام عمل کی نگرانی کیلئے مانٹرنگ سیل بنائے گئے ہیں جس میں انتخابات کے تمام عمل کی پل پل کی مانٹرنگ کی جارہی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ سیکورٹی کیلئے بھی انتظامات کو حتمی شکل دی جارہی ہے انتظامیہ کے ساتھ رابطے میں ہیں 5067کل پولنگ اسٹیشن بنائے جائیں گے تمام اسٹیشن پر مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں نارمل پولنگ اسٹیشنز 829اور احساس 2180 اور انتہائی احساس پولنگ اسٹیشنزکی تعداد 2058 ہے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے بھی امن وامان کے میٹنگز ہورہی ہے سیکورٹی کے تمام اخراجات بلوچستان حکومت برداشت کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے