قلات کے تمام مسائل سے باخبر ہوں اور انہیں حل کرنا ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں،نواب زہری

قلات(ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلز پارٹی 8 فروری 2024 کو عام انتخابات میں قلات سمیت بلوچستان بھر میں شاندار کامیابی حاصل کرے گی پارٹی قلات کے عوام کی اعتماد حاصل کر چکی ہے جیالے انتخابی مہم تیز کریں، نواب ثنا اللہ خان زہری کے کاغذات نامزدگی مکمل کاغذات درست قرار پاگئے پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف جھالاوان و سابق وزیراعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا دورہ قلات سردار شکیل احمد دہوار، نوابزادہ میر شعیب احمد زہری، فرزند قلات سردار زادہ نعیم جان دہوار، سردار عزت خان پندرانی سمیت دیگر رہنماں سے ملاقات و زہری ہاس میں میڈیا سے گفتگو، تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق وزیر اعلی بلوچستان نواب ثنا اللہ خان زہری کا زہری ہاؤس قلات آمد پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چیف آف دہوار سردار شکیل احمد دہوار، چیئرمین میونسپل کمیٹی قلات نواب زادہ میر شعیب احمد زہری، سردار زادہ نعیم جان دہوار، سردار عزت خان پندرانی سے ملاقات، ملاقات میں بالخصوص جنرل الیکشن کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر نواب ثنا اللہ خان زہری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میرا گھر ہے اور قلات کے تمام مسائل سے باخبر ہوں اور انہیں حل کرنا ہی ہماری ترجیحات میں شامل ہیں۔ہم آٹھ فروری کو عوامی تیر چلے گا قلات اور بلوچستان بھر میں مستقبل کا فیصلہ عوام اپنے ووٹ کے ذریعے کریں گے اس موقع پر سردار شکیل احمد دہوار نے میڈیا کے نمائندوں سے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قلات میں تعلیم اور صحت کے حوالے سے کسی بھی صورت میں کمپرومائز نہیں کرینگے اگر عوام نے موقع دیا تو قلات کے تمام محرومیوں کو ختم کریں گے اس موقع پر فرزند قلات سردار زادہ نعیم جان دہوار نے کہا کہ قلات گزشتہ حکومت کی کارکردگی پر نظر دوڑائی جائے تو دیکھنے کو ملتا ہیکہ قلات کے نوجوانوں کے ساتھ قلات کے نمائندوں نے ہر طرح سے نا انصافی کی ہے تعلیم کے حوالے سے دیکھا جائے تو تعلیم کے شعبے میں دیکھا جائے یا صحت کے حوالے سے یا تو قلات کے دوسرے مسائل کو دیکھا جائے تو دیکھنے کو ملتا ہیکہ قلات کو ہر طرف طرح سے استعمال کیا گیا ہے۔ فرزند قلات نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس بار قلات کے عوام نے موقع دیا تو قلات کو ماڈل سٹی میں تبدیل کرینگے۔ آج جو قلات کی عوام سردی کی منفی راتوں میں مشکلات سے دوچار ہے ان مشکلات کو حل کرنا میرے اولین ترجیحات میں شامل ہیں نواب ثنا اللہ خان زہری نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہیکہ میرے دور حکومت پر دیکھا جائے تو ایک مختصر سے مدت میں بلوچستان کے عوام کو روزگار فراہم کئے پیپلز پارٹی قلات کے عوام کی اعتماد حاصل کرنے میں کامیاب ہو چکی ہے اور انشا اللہ ہم عوام کے اعتماد پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کرینگے اس موقع پر نوابزادہ میر ناصر زہری، ملک اسلم دہوار، حاجی وارث دہوار، ناصر بابئی، سرفراز نیچاری، محمد عالم دہوار، مشتاق دہوار ماسٹر نصیر سمیت پارٹی کے دیگر کارکنان کثیر تعداد میں موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے