بھارت کی پاکستان سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)بھارت نے پاکستان سے کالعدم تنظیم کے جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست کر دی۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بھارتی حکام کی جانب سے حافظ سعید کی حوالگی کی درخواست موصول ہوئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ بھارت کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں حافظ سعید کی حوالگی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان اس قسم کی حوالگی کا کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے