صوبے کی کوئلہ کانوں میں رواں سال ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن جاں، 29زخمی ہوئے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے حادثات میں رواں سال بھی کمی نہ آسکی، صوبے کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن لقمہ اجل بنے جبکہ 29زخمی ہوئے، محکمہ معدنیات نے مناسب حفاظتی سہولیات نہ ہونے پر صوبے میں سو سے زائد کوئلہ کانوں کو بند کردیا۔محکمہ معدنیات کے حکام کے مطابق صوبے کے علاقوں مچ،دکی،شاہرگ،چمالانگ اور کوئٹہ کی کوئلہ کانوں میں ہونے والے 51 حادثات میں 69 کان کن جاں بحق جبکہ 29زخمی ہوئے، زیادہ اموات میتھین گیس بھر جانے کے باعث ہونے والے دھماکوں سے ہوئیں، رواں سال کوئلہ کانوں میں سب سے زیادہ حادثات دکی کی کوئلہ کانوں میں ہوئے، محکمہ معدنیات نے مناسب حفاظتی اقدامات نہ کئے جانے پر صوبے میں سو سے زائد کوئلہ کانوں کو بند کردیا، بیس سے زائد کوئلہ کانیں دکی میں بند کی گئیں ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے