سید مہیم جان بلوچ کی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات، انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گوادر(ڈیلی گرین گوادر)سید مہیم جان پینل کے سربراہ سید مہیم جان بلوچ کی صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات، عام انتخابات اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق سید مہیم جان پینل کے سربراہ سید مہیم جان بلوچ نے نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبد المالک بلوچ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں عام انتخابات اور موجودہ سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبد المالک بلوچ نے سید مہیم جان بلوچ کو نیشنل پارٹی میں شامل ہونے کی خصوصی دعوت دے دی۔ صدر نیشنل پارٹی کی پارٹی میں شمولیت کے دعوت پر سید مہیم جان بلوچ نے ان کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ چند دنوں میں جواب دینے کی توقع ظاہر کی۔ تاہم ملاقات میں سید مہیم جان پینل کے ترجمان ظریف مدنی، سابق چیئرمین ایم سی اورماڑہ عامر اقبال جبکہ نیشنل پارٹی سے ابو الحسن، حاجی فدا دشتی، کے بی سعید اور چیف حکیم بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے