واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے،حکومت پیکج کا اعلان کرے ، میر ز ابد علی ریکی

ماشکیل(نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے رکن صوبائی اسمبلی و خادم واشک حاجی میر ز ابد علی ریکی نے کہا ھیکہ عوام کی خدمت نصب العین ہے پسماندگی کے خاتمے کے لیئے میدان عمل میں ہوں واشک کے عوام کے مشکلات میں کمی کے لیئے ہر فورم پر آواز بلند کرکے عملی اقدام اٹھانے کے لیئے کمربستہ ہوں ان خیالات کا اظہار دورہ ماشکیل کے موقع پر مختلف وفود سے گفتگو سے کرتے ہوئے کی حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ واشک بلوچستان کا پسماندہ ترین ضلع ہے ضلع کی پسماندگی کے خاتمے کے لیئے خصوصی پیکج کا اعلان ناگزیر ہے انھوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمارا نصب العین ہے عوامی خدمت سے کوئی روک نہیں سکتا ہم نے ہر ناانصافی کو سہہ کر واشک کے عوام کے بول بالا کو اہم سمھجا واشک کے عوامی مسائل اور اجتماعی مشکلات کے خاتمے کے لیئے میدان عمل میں ہوں واشک میں تعلیم صحت و ذرائع آبنوشی جیسے بنیادی مسائل کے حل کے لیئے خصوصی پیکج ناگزیر ہو چکا ہے حکومت واشک کے لیئے پیکج کا اعلان کرے تاکہ واشک کے باسیوں میں پسماندگی کا احساس محرومی کا خاتمہ ہوں حاجی میر ذابد علی ریکی نے کہا کہ دستیاب وسائل کے تحت عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے