کوئٹہ، پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی کارکن مخصوص نشستوں کے معاملے پر سراپا احتجاج، پارٹی دفتر کے باہر دھرنا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں پاکستان پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی کارکن مخصوص نشستوں کے معاملے پر سراپا احتجاج، پارٹی دفتر کے باہر دھرنا دے دیا۔خواتین کارکنوں کا کہنا ہے کہ پارٹی میں پرانے ورکرز کی بجائے نئے شامل ہونے والوں کو ترجیح دینا قبول نہیں ہے۔ پیپلزپارٹی خواتین ونگ کی بعض خواتین کارکنان کی جانب سے مخصوص نشستوں کی تقسیم کے معاملے پر پارٹی دفتر کے باہر احتجاجی کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا، خواتین ونگ کی رہنماوں اور کارکنوں کا الزام تھاکہ خواتین کی مخصوص نشستوں پر پیپلزپارٹی کیپرانے ورکرز کو نظرانداز کیا گیا بلکہ پارٹی میں نئے شامل ہونے والوں کو ترجیح دی گئی جو کہ یہ انہیں قبول نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے