کراچی میں تاجر کا اغوا، ملزمان نے ایک کروڑ تاوان لے کر بھی کان کاٹ دیا
کراچی (ڈیلی گرین گوادر) شہر قائد کے علاقے گڈاپ تھانے کی حدود میں خود کو سی ٹی ڈی کا اہلکار ظاہر کر کے افغان گروہ نے پولٹری فارم کے مالک کو اغوا کیا اور ایک کروڑ تاوان وصول کر کے اُسے کان کاٹ کر رہا کردیا
اغواء ہونے والے تاجر محمد حارث الرحمان کے بھائی نے گڈاپ تھانے میں اغوا کا مقدمہ درج کرادیا۔ مقدمہ نمبر 569/23 کے متن کے مطابق مسلح ملزمان کالے رنگ کی گاڑی میں موجود تھے جس میں ایک کے پاس کلاشنکوف اور تین کے پاس پستول موجود تھی۔ملزمان نے گڈاپ تھانے کی حدود سے حارث الرحمان کو ڈرائیور سمیت اغواء کیا اور کچھ فاصلے پر ڈرائیور اصغر کو چھوڑ دیا، جس کے بعد وہ پولٹری فارم کے تاجر کو اپنے ساتھ لے گئے۔
اغواء کار تاجر کو شہر بھر میں گھماتے رہے اور تاجر کے اہل خانہ سے کروڑوں روپے تاوان کا مطالبہ کرتے رہے، تاوان نہ دینے پر ملزمان نے پولٹری فارم کے مالک کا کان کاٹ دیا اور پھر ویڈیو بنا کر اہل خانہ کو بھیجی، بعد ازاں گھر والوں نے 1 کروڑ روپے تاوان ادا کیا جس پر پولٹری فارم کے مالک کو حیدرآباد کے قریب چھوڑ کر فرار ہوگئے۔