حکمران جناح کا سالگرہ تو مناتے ہیں لیکن بلوچ قوم کیساتھ عزم کویکسر نظرانداز کرچکے ہیں،نواب رئیسانی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)سابق وزیراعلیٰ بلوچستان وچیف آف ساراوان نواب محمد اسلم رئیسانی اپنے جاری کردہ بیان میں کہاہے کہ وفاق پاکستان میں 76 سالوں سے بسنے والی تعداد میں چھوٹی قوموں کے ساتھ ناروا سلوک،اور اب اسلام اباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی پہ تشدد گرفتاریاں اغواہ، پی ٹی آئی کے کارکنوں پہ تشدد گرفتاریاں، اور اکثر کے ساتھ وغیرہ ہوا ہے یہ ہے وفاق کو مضبوط کرنے کا بہترین طریقہ۔ اور بھی ہو گا۔نواب محمد اسلم رئیسانی نے ایک دستاویز شیئر کرتے ہوئے کہاہے کہ حکمران مسٹر جناح کا سالگرہ تو مناتے ہیں لیکن بلوچ قوم سے مسٹر جناح کے عزم وکمٹمنٹ کو یکسر نظرانداز کرچکے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے