آئندہ جنرل الیکشن میں بلوچستان کے 2 ہزار 58 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس قراردیاہے، نگران وزیر داخلہ

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ھے کہ آئندہ جنرل الیکشن میں بلوچستان کے 2 ہزار 58 پولنگ اسٹیشنز کو انتہائی حساس جبکہ 2 ہزار 180 کو حساس قرار دیا گیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ میرزبیر جمالی نے کہاکہ عام انتخابات کیلئے صوبے بھر میں 5 ہزار 67 پولنگ اسٹیشن قائم کئے جارہے ہیں پولنگ بوتھ کی تعداد تقریبا 14 ہزار 303 ہوگی مجموعی طور پر حساس اور انتہائی حساس 4 ہزار 238 پولنگ اسٹیشنز پر سیکورٹی کیلئے موثر پلان ترتیب دیا گیا ہے۔انتہائی حساس پولنگ اسٹیشن پر ایک کمانڈر اور 8 اہلکار حساس پر ایک کمانڈر اور 6 اہلکار تعینات ہو گئے نارمل پولنگ اسٹیشنوں پر ایک کمانڈر اور 4 اہلکار سیکورٹی فرائض سرانجام دیں گے۔ کسی بھی ممکنہ صورتحال کیلئے کوئیک ریسپانس ٹیمز اسٹینڈ بائی ہونگی انہتائی حساس اسٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی لگائے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے