علی حسن زہری کا مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا اعلان

حب(ڈیلی گرین گرین گوادر) پیپلزپارٹی حب کے صدر علی حسن زہری کا مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا اعلان پیپلزپارٹی حب کے صدر کے اعلان کے بعد پیپلزپارٹی لسبیلہ میں ہلچ مچ گئی نظریاتی جیالوں میں تشویش کی لہر۔ اس سلسلے میں پیپلزپارٹی حب کے صدر علی حسن زہری نے منگل کے روز حب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنماء سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان اور نیشنل پارٹی کے نائب صدر برائے بلوچستان وڈیرہ رجب علی رند کے ساتھ اتحاد برقرار رکھنے کا اعلان کردیا علی حسن زہری نے کہا کہ جام کمال خان وڈیرہ رجب علی رند اور ہم ایک پیج پر ہیں ہمارا بلدیاتی انتخابات کے بعد جو اتحاد ہوا تھا وہ برقرار ہے ہمارے قائدین فیصلہ کرینگے کہ حالیہ متوقع انتخابات میں کون صوبائی اور کون قومی نشست پہ کھڑا ہوگا لیکن پیپلزپارٹی حب کے صدر کے بیان کے بعد خود پیپلزپارٹی میں ہلچل مچ گئی ہے پیپلزپارٹی لسبیلہ کے کارکنان نے سوشل میڈیا پر علی حسن زہری کے بیان کو رد کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی لسبیلہ کا فیصلہ لسبیلہ کے ذمہ داران کرینگے حب کے صدر کو یہ اختیار کس نے دیا ہے حالانکہ پیپلزپارٹی لسبیلہ سے وڈیرہ حسن لاسی جاموٹ PB22 کے صوبائی نشست پر جام کمال خان کے خلاف کاغذات نامزدگی جمع کرچکے ہیں اور پچھلے لاکھڑا میں ایک عظیم الشان جلسہ منعقد کیا اور اس جلسے میں وڈیرہ حسن جاموٹ اور سابق وزیر اعلی میرعبدالقدوس بزنجو سمیت علی حسن زہری نے بھی جام کمال پر سخت تنقید کے تیر برسائے مگر ایک دن بعد علی حسن زہری نے دوبارہ مسلم لیگ (ن) کے رہنماء جام کمال خان اور نیشنل پارٹی کے وڈیرہ رجب علی رند کے ساتھ بلدیاتی انتخابات کے بعد بننے والی اتحاد کے برقرار رہنے کا اعلان کیا جس کے بعد پیپلزپارٹی حب اور لسبیلہ میں ہلچل مچ گئی ہے اور خود پیپلزپارٹی کے نظریات جیالوں نے پیپلزپارٹی حب کے صدر کے بیان کو مسترد کردیا ہے. جبکہ مسلم لیگ (ن) کے رہنما سابق وزیر اعلی جام کمال خان نے پچھلے دنوں صحافی کے سوال کے جواب میں پیپلزپارٹی کے ساتھ اتحاد کے خاتمے کا بتاتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اس وقت کوئی اتحاد نہیں ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے