کندھ کوٹ،بارودی سرنگ میں دھماکا ، 2افراد جاں بحق

کندھ کوٹ(ڈیلی گرین گوادر)سندھ کے شہر کندھ کوٹ میں بارودی سرنگ میں دھماکے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق کندھ کوٹ کے گاؤں گاہی خان بھیو میں باردوی سرنگ میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

پولیس نے بتایا کہ دھماکے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشیں اور زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔پولیس نے مزید بتایا کہ دھماکہ خیز مواد زمین میں نصب تھا اور دھماکے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے