8 فروری کوعوامی طاقت سے انشاء اللہ دوبارہ منتخب ہوکراسی طرح علاقے میں عوام کی خدمت کوجاری رکھیں، میر جان محمد جمالی
اوستہ محمد(ڈیلی گرین گوادر)اسپیکر بلوچستان اسمبلی و حلقہ پی بی 17 کے امیدوار میر جان محمد خان جمالی سے میونسپل کارپوریشن اوستہ محمد کے جنرل کونسلران کی کوٹ نور پور جمالی میں ملاقات،جنرل الیکشن کی گہما گہمی مطلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ میر جان محمد خان جمالی نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اوستہ محمد حلقے سے میں سات سال اقتدار کا حصہ نہیں رہا ہوں اس دوران اس حلقہ کے ایم پی اے میر حیدر علی جمالی اور مرحوم سردار رستم خان جمالی مرحوم سردار زادہ ناصر خان جمالی رہے ہیں اس دوران بھی تباہ کن سیلاب نے گنداخہ سمیت پورے علاقے کو نقصان پہنچایا تھا میں اس وقت سینیٹ میں تھا اور اپنے علاقے کی عوام کیلئے ترکی حکومت سے فنڈز لیکر اوستہ محمد کی عوام دیا تھا انہوں نے کہا کہ آج کل کے نئے سیاستدانوں کو پتہ ہی نہیں میں نے پانی کیلئے جنگ,1980سے لیکر آج تک جاری ہے کھیرتھر کینال کے لئے روز اول سے ہم سندھ کی جانب سے کی گئی نا انصافیوں کے خلاف سیاسی جنگ لڑ رہے ہیں وہ بھی حلقہ کی عوام کے سامنے ہے انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے دور میں بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دیا ہے اس مرتبہ بھی حلقہ انتخاب میں مختلف سرکاری اداروں میں لوگوں کو ملازمت دی ہے۔ میر جان محمد خان جمالی کا کہنا تھا کہ میں نے حلقے کو ایک الگ ضلع دیا جہاں پر 700 سے زائد نوکریاں اس حلقے کے نوجوانوں کو ملیں گی گرلز کالج کی زمین کو قبضے سے بچایا اور گرلز کالج کیلئے فنڈز منظور کرواکے دیا لیکن محکمہ خوراک کی کچھ اشو چل رہے ہیں گرلز کالج کی چار دیواری کا کام مکمل ہونے کے بعد باقی کام انہوں نے روک دیا ہے انہوں نے مزید کہا ہے کہ اوستا محمد میونسپل کمیٹی کو کارپوریش کا درجہ دیا جس میں کئی نوجوانوں کو روزگار ملے گا بجٹ میں اضافہ گا اور کونسلرز حضرات کو زیادہ فنڈز ملیں گے جو اپنے محلوں میں کام کروا سکیں گے تحصیل گنداخہ کو نادرا سنٹر رورل ہسپتال نشنل بینک دیا اور کینالوں کی بھل صفائی کروائی جس کی وجہ سے آج علاقہ سر سبز ہے یہ وہ چیزیں ہے جو ہم نے اپنے دور میں کئے ہیں انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو عوامی طاقت سے انشاء اللہ دوبارہ منتخب ہوکر اسی طرح علاقے میں عوام کی خدمت کوجاری رکھیں اور ضلع اوستہ محمد کو ترقی کی راہ پر گامزن کرینگے۔