جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ایپیلیٹ ٹریبونل قائم

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) عدالت عالیہ بلوچستان کے ایک اعلامیہ کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بلوچستان ہائی کورٹ کی سفارشات کی روشنی میں جسٹس محمد ہاشم خان کاکڑ اور جسٹس محمد عامر نواز رانا پر مشتمل الیکشن ایپیلیٹ ٹریبونل قائم کر دیے۔ جو کہ قومی و صوبائی اسمبلیوں کے عام انتخابات 2024 کے لیے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد یا قبول کرنے سے متعلق ریٹرننگ افیسروں کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں کو نمٹائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے