بلوچستان کے 7سابق وزرائے اعلی نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)آئندہ عام انتخابات میں بلوچستان سے سات سابق وزرائے اعلی بھی حصہ لے رہے ہیں تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعلی سردار اختر مینگل قومی اور بلوچستان اسمبلی کی نشستوں کے لیے امیدوار ہیں، سابق وزیر اعلی نواب اسلم خان رئیسانی بلوچستان اسمبلی کی نشست پر انتخاب لڑیں گے۔ان کے علاوہ سابق وزیر اعلی ڈاکٹر مالک بلوچ اور پیپلزپارٹی کے رہنما نواب ثنااللہ زہری بھی میدان میں ہیں۔مسلم لیگ (ن) سے تعلق رکھنے والے سابق وزیر اعلی جام کمال خان بھی عام انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں، سابق وزیر اعلی، موجودہ اسپیکر جان محمد جمالی بھی انتخابات کے لیے میدان میں ہے۔سابق نگراں وزیر اعلی سردار محمد صالح بھوتانی اپنے حلقے سے انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے