سریاب، کلی کمالوو دیگرعلاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ عوام کو سخت مشکلات کا سامنا
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سوئی سدرن گیس کمپنی کی نااہلی کوئٹہ شہری عذاب میں مبتلا‘گزشتہ کئی مہنیوں سے، سریاب کلی محمد شہی کلی نیچاری ریئسانی اسٹریٹ چلتن گلی و دیگر علاقوں میں گیس کی لوڈشیڈنگ اور بندش۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے سب سے بڑے شہرکوئٹہ میں سوئی سدرن گیس کمپنی کے نااہل و کرپٹ افسران اور عملے نے کوئٹہ کے شہریوں کو عذاب میں مبتلا کردیا ہے، گیس کی بندش کی وجہ سے شہریوں کی زندگی اجیرن ہوگئی گیس کمپنی کے بدعنوان عملے نے اپنی لوٹ مار کیلئے شہریوں کو گیس جیسی بنیادی سہولت سے محروم کررکھا ہے ایک طویل عرصے سے سرد کوئٹہ کے رہائشیوں کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہے جبکہ گیس لوڈ شیڈنگ کے ساتھ ساتھ کئی کئی گھنٹے بلا جواز گیس بند کرنا بھی معمول بنالیا گیا ہے گیس کی قلت کی سب سے بڑی وجہ سوئی سدرن گیس کمپنی کے نااہل و کرپٹ افسران ہیں کئی بار عوامی شکایت اور احتجاج کے باوجود گیس کمپنی کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی دوسری جانب گیس کے نرخوں میں بھی بے پناہ اضافہ کردیا گیا گیس آئے یا نہ آئے صارفین کو گیس کی مد میں بھاری بل ادا کرنے پڑرہے ہیں سریاب کے مکینوں نے مطالبہ کیا ہے کہ خدارا ہمیں گیس فراہم کیا جائے جو ہمارا بنیادی حق ہے۔