خاران، کمشنر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ اسفند شاہ فٹبال کلب اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ فٹبال کلب کے مابین میں کھیلا گیا

خاران (ڈیلی گرین گوادر) آل خاران کمشنر فٹبال کپ کا افتتاح ایڈیشنل کمشنر ایمل خان کاسی نے سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے کمشنر کپ فٹبال ٹورنامنٹ کا افتتاح کردیا افتتاحی میچ اسفند شاہ فٹبال کلب اور ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ فٹبال کلب کے مابین میں کھیلا گیا جو کہ یہ میچ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ فٹبال کلب نے پیلنٹی ککس کے ذریعے جیت لیا

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر منیرآحمد سومرو کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ایمل خان کاسی نے بگٹی اسٹیڈیم میں آل خاران کمشنر فٹبال کپ کا باقاعدہ فٹبال کو کک لگا کر افتتاح کردیا انکے ہمراہ اسپورٹس آفیسر حبیب الرحمن کبدانی و دیگر تھے اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے شاندار افتتاحی میچ کے پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا خاران میں کھیلوں کی رونقوں کو بحال کرنے کے لیے کمشنر رخشان ڈویژن عرفان آحمد غرشین نے ٹورنامنٹ کا انعقاد کرکے یہاں کےنوجوانوں کو بہترین موقع فراہم کیا تاکہ نوجوان منفی سرگرمیوں سے بچ سکیں۔

تاکہ نوجوان ایک صحت مند معاشرے کی طرف جائیں اور ایک صحت مند جسم کےلئے کھیل کود اور تفریح لازم و ملزوم ہے۔ ہمارے ہاں بدقسمتی سے کھیل کود اور تفریحی مواقع نہ ہونے کے برابر ہیں کھیلوں کے میدان اور تفریحی مقامات کی کمی کی وجہ سے نوجوانوں کی توجہ کھیل کود اور تفریح جیسی صحت مند سرگرمیوں کی بجائے منفی سرگرمیوں کی جانب مبذول ہوجاتی ہے جس کے نتیجہ میں پورے معاشرے کا نقصان ہوتا ہے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے مذید کہنا تھا ‏نوجوان نسل کو کھیل کے میدانوں کو آباد کرنا نہایت اہمیت کے حامل ہوتے ہیں اور کھیل انسانی صحت کے نشوونما کے لیے بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ کھیلوں کی سرپرستی اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ضلعی انتظامیہ خاران کی جانب سے ہر وقت مکمل تعاون کا یقین دلاتا ہوں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے