بلوچ روایت میں اللہ،رسول اور قرآن کے بعد خواتین کی عزت سب سے زیادہ اور مقدم ہے، آغاعمر جان احمدزئی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) سینیٹر پرنس آغاعمر جان احمدزئی نے کہا ہے کہ وفا قی دارالحکومت انتظامیہ اور پولیس نے پر امن احتجاج میں خواتین،بزرگ،بچوں کے ساتھ جوانسانیت سوز بدسلوکی اور بدترین رویہ رکھا اسکی کسی معاشرے اور روایت میں کوئی گنجائش موجود نہیں،بلوچ روایت میں اللہ،رسول اور قرآن کے بعد خواتین کی عزت سب سے زیادہ اور مقدم ہے۔اپنے ایک بیان میں سینیٹر پرنس آغاعمر جان احمدزئی نے کہا کہ وفا قی دارالحکومت انتظامیہ اور پولیس نے ظلم و زیادتی کی مثال قائم کردی پر امن خواتین و بچوں اور بزرگوں پر مشتمل مارچ کے شرکاء پر تشدد اور حراست میں رکھنے والے انتظامی اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گاوفاقی دارالحکومت انتظامیہ اس معاملے کو خوش اسلوبی اور انسان عزت تکریم کو مد نظر رکھتے ہوئے حل کرسکتی تھی وفاقی حکومت اس معاملے پر فوری مذاکراتی ٹیم مرتب کرتے مارچ کے شرکاء کے مطالبات وزیراعظم کے سامنے رکھتے لیکن ضلعی انتظامیہ نے انسانیت سوز رویہ رکھا جس سے پوری دنیا میں پاکستان کے تشخص اور بدنامی ہوتی ریاست مخالف بین الاقوامی میڈیا نے اس معاملے کو بڑھا چڑھا کر ہمارے درمیان آپسی بدگمانیاں بڑھایا۔سینیٹر پرنس آغاعمر جان احمدزئی نے کہاکہ یہ واقعہ اور نفرت انگیز رویہ بلوچ اقوام کھبی نہیں بھولیں گے۔