ہم بحیثیت قوم اور پارٹی کی حیثیت سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہیں، پشتونخواملی عوامی پارٹی
کوئٹہ (ڈیلی گرین گوادر) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی تمام دنیا کے مسیحی برادر کو دل کی گہرائیوں سے کرسمس کی خوشحالیوں پر مبارک پیش کرتی ہے اور کرسمس کی خوشحالیوں کے اس موقع پر عالمی برادری کو امن، آتشی، انسانی مساوات کے فروغ کو بڑھاناہوگا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم بحیثیت قوم اور اس کی رہنماء پارٹی کی حیثیت سے مسیحی برادری کی خوشیوں میں ان کے ساتھ شریک ہیں۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی عالم انسانیت کے تمام مذہبی تہواروں کو قدر واحترام کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ مسیحی برادری کے اس خوشی کے موقع پر تمام مذاہب کے لوگوں کے درمیان امن، رواداری اور سیالی کے پیغام کو آگے بڑھانا ہوگا۔ عالم انسانیت اور اس کے ترقی کی معراج کے عظیم ورثے کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ تمام عالم انسانیت کو سب سے بڑھ کر امن، انسانی رواداری، برابری اور جمہوری اقدار اور اعلیٰ معاشرتی روایات کو فروغ دینا ہوگا۔