بلوچستان میں امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل، کاغذات کی جانچ پڑتال شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی 8فروری 2024کو ہونے والے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں آویزاں کردی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق اتوارکو عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے امیدواروں کی جانب سے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کا سلسلہ شروع مکمل ہوگیا جس کے بعد امیدواروں کی ابتدائی فہرستیں متعلقہ ڈی آر ا و اور آر اوز نے آویزاں کردیں۔ الیکشن کمیشن کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق آج پیر سے 30دسمبرتک ریٹر ننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال کا عمل مکمل کریں گے۔جس کے بعد 3سے 10جنوری تک ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف درخواستیں دائر اور اعتراضات پر سماعت مکمل کی جائے گی۔شیڈول کے مطابق11جنوریکو امیدواروں کی نظر ثانی شدھ فہرست کا اجراء، 12جنوری کو کا غذات واپس لینے کی آخری تاریخ ہوگی جبکہ 13جنوری کو امیدواروں کو انتخابی نشان الاٹ کئے جائیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے