خضدارشہر اوراس کے گردنواح میں بدامنی چوری کی وارداتیں رک نہ سکی
خضدار: میں موٹر سائیکل چوری کی وردات میں بے پناہ خضدار میں موٹر سائیکل چوری اور رہزنی کی وردات میں بے پناہ اضافہ،چند روز کے دوران درجنوں شہری اپنی سواریوں سے محروم ہوگئے تفصیلات کے مطابق خضدار میں موٹر سائیکل چوریوں اور رہزنی میں کافی حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہاہے خضدار اور اس کے تحصیلوں میں موٹر سائیکل چوریاں ہورہی ہیں، چور بلا خوف و خطر شہریوں کے موٹرسائیکل عوامی مقامات، ہوٹلز، مساجد کے باہر سے اٹھا کر لیجاتے ہیں، اتوار کی شام کو خضدا رکے علاقہ سنی میں قومی شاہراہ سے متصل ہوٹل پر چائے پینے والے شہری یوسف اللہ کی موٹرسائیکل کے ایم ٹی 5334کو چور خاموشی کے ساتھ چوری کرکے لے گئے۔ اسی طرح بعض مقامات پر اسلحہ کے زور پر بھی شہریوں سے موٹر سائیکل چھیننے کے واقعات پیش آئے ہیں۔ جن کے تدارک کے لئے اقدامات کی ضرورت ہے۔۔