انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے عوام کا انتخابات پر سے اعتماد اُٹھتاجارہا ہے، مولانا عبدالحق ہاشمی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) امیرجماعت اسلامی بلو چستان مولانا عبدالحق ہاشمی نے کہاکہ انتخابات کی شفافیت،سب کو قانونی طریقے سے حصہ لینے،زبردستی جیتوانے،مسلط کرنے سے گریز کی صورت میں مسائل حل ہونے اور جمہوریت کی راہ ہموار ہونے کی امید کی جاسکتی ہے۔انتخابات میں مداخلت کی وجہ سے عوام کا انتخابات پرسے اعتماد اُٹھتاجارہا ہے۔دھاندلی،اداروں کی مداخلت،لاڈلے سپر لاڈلے مسلط کرنے کی وجہ سے عوام ووٹ استعمال کرنے میں دلچسپی نہیں لیتے۔حکومت واداروں اور پارٹیوں کی طرف سے بھی دھاندلی ہرصورت روکھنی چاہیے بصورت دیگر انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں۔جماعت اسلامی نے عوامی مسائل حل کرنے دیانت دار خدمت کے جذبے سے سرشار عوامی انقلابی لیڈرزکو صوبہ بھر میں انتخابات کیلئے نامزدکیے ہیں انشاء اللہ جماعت اسلامی جیتے گی توبلوچستان خوشحال،لاپتہ افراد بازیاب،بدعنوانی بدامنی کا خاتمہ اور سلگتے مسائل حل ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے نامزدامیدواران کے کاغذات جمع کرنے کے موقع پرمیڈیاسے گفتگووکارکنان سے خطاب میں کیاانہوں نے کہاکہ قوم کی تباہی وبربادی،قرضوں وبدعنوانی کے اصل ذمہ داروں کو بچانے،انتخابات میں عوامی نمائندوں کے بجائے لاڈلوں سپرلاڈلوں کومسلط کرنے سے قوم کا مستقبل مزید تاریک ہوگا۔ملک پر امریکی آلہ کا ر، چینی،گھی،پٹرول سمیت دیگر مافیاز،جرائم پیشہ افراد ہم پرقابض ہیں عوام الناس الیکشن میں جماعت اسلامی کے دیانت دار،صالح،مخلص قیادت کو ووٹ دیکر مافیازاور مسائل سے نجات حاصل کرسکتے ہیں۔ طاقت کے زور پر زبردستی عوام کو زیر کرنا،زبان بندی،پرامن جمہوری احتجاج کا حق نہ دینے سے اہل بلوچستان کا بہت نقصان ہوا مسائل کے ذمہ دار بدعنوان،مقتدر قوتوں کے لاڈلے ہیں۔عوام سے مسترد ہونے والے سیاسی مداری الیکشن آتے ہی سرگرم ہوئے اداروں کی جانب سے پھر لاڈلوں سپرلاڈلوں کے بجائے حقیقی عوامی نمائندوں کومنصفانہ طریقے سے الیکشن کے ذریعے جیتنے کا موقع دیا جائے۔ہر پارٹی میں مفادات کیلئے جانے والے سیاسی مداری کو عوام ووٹ کی طاقت سے مسترد کر دیں گے وفاق ومقتدر قوتیں بلوچستان کے عوام کیساتھ سوتیلی ماں والا سلوک اب بند کریں خوشنماوعدوں،بے عمل اعلانات،پیکیجز کے بجائے عوام کے سلگتے مسائل کوحل کرنے کیلئے سنجیدگی اختیار کیے جائیں۔بلوچستان کے عوام غلام حکمرانوں،ناہل نمائندوں،وفاق،میڈیا سے مایوس ہیں طاقت ورقوتیں بلوچستان کے عوام کو دیوارسے لگاناچاہتی ہے بلوچستان کے سلگتے مسائل کے حل کے حوالے سے 75سالوں سے صر ف وعدے وبے عمل اعلانات ہوتے ہیں جماعت اسلامی الیکشن میں کامیاب ہوکر بلوچستان کے عوام کا توانا آوازبنے گی اب بھی بلوچستان کے سلگتے مسائل کو پارلیمنٹ میں صرف جماعت اسلامی کے امیدواروں نے اجاگر کیے لاپتہ افراد،نجی جیلیں،ریکوڈک،سیندک،بارڈرٹریڈ،دھرنے احتجاج کے حوالے سے صرف جماعت اسلامی نے پارلیمنٹ میں بھر پور آوازاُٹھائی انشاء اللہ جماعت اسلامی کامیاب ہوگی تو بلوچستان کے عوام لاوارث نہیں ہوگی بلکہ جماعت اسلامی ہی بلوچستان کے عوام کو توانا زبان وآوازدیگی عوام الناس الیکشن میں موسمی پرندوں،سیاسی مداریوں کے بجائے جماعت اسلامی کا ساتھ دیں۔