بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلوے کی 1323 ایکڑ زمین پر بااثرافراد اور محکموں کا قبضہ
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ریلوے کی 1323 ایکٹر زمین پر بااثرافراد اور محکموں نے قبضہ کرلیا، ریلوے حکام بار ہا بار مہم چلانے کے باوجود یہ قبضہ نہ چھڑا سکے، سب سے زیادہ زمین کوئٹہ میں قبضہ کی گئی ہے۔ریلوے حکام کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان میں محکمہ ریلویز کی مجموعی اراضی23771ایکٹر ہے جس میں سے 686ایکٹر پر بااثر شخصیات،اور دیگر افراد نے قبضہ کیا ہوا ہے ریلوے کی زیادہ تر زمین کوئٹہ میں قبضہ کی گئی ہے، مچ،سبی،ہرنائی،دالبندین اور چمن میں بھی ریلوے کی کئی ایکٹر زمین پر قبضہ کیا ہے۔ریلوے ہاوسنگ سوسائٹیز 54ایکٹر اراضی پر بنائی گئی ہیں،317ایکٹر اراضی نیشنل ہائی اتھارٹی کے قبضے میں ہے جبکہ دیگر سرکاری محکموں کے قبضے میں ریلوے کی 76ایکٹر اراضی ہے، بلوچستان میں محکمہ ریلویز نے 190یکٹر اراضی مختلف شخصیات اور اداروں کو لیز پر بھی دی ہوئی ہے۔