صدر مملکت کا وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ،بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پراظہار تشویش

اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کا ٹیلیفونک رابطہ،بلوچ مظاہرین کے خلاف پولیس کے غیر مناسب سلوک پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ جمعہ کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی اور نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے ٹیلیفونک رابطہ کیا جس میں دونوں رہنماؤں نے بات چیت کر تے ہوئے کہا کہ پولیس کو مظاہرین کے خلاف سختی سے پیش نہیں آنا چاہیے تھا، نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ گرفتار مظاہرین کو ذاتی مچلکوں پر رہا کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے