میں اپنی بلوچ بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں،ملالہ یوسف زئی
اسلام آباد(ڈیلی گرین گوادر)نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی نے بلوچ خواتین کے حق میں بیان جاری کرتےہوئے کہا ہے کہ میں اپنی بلوچ بہنوں کے ساتھ کھڑی ہوں جو جبری گمشدگیوں کے خلاف احتساب کا مطالبہ کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ان کا حق ہے اور ان کی آواز سنی جانی چاہیے۔