بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں،نواب اسلم رئیسانی
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماے اسلام کے رہنما سابق وزیر اعلیٰ چیف آف ساراوان نواب اسلم رئیسانی نے سماجی رابطے ویب سایٹ (ایکس) پر اپنے مزمتی بیان میں کہا ہے کہ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے خلاف ریاستی دہشت گردی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں بلوچ سیاسی کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل/اغوا کے خلاف پرامن احتجاج، تشدد کی ایسی کارروائیوں نے وفاق کی بنیادوں کو ہی کمزور کردیا۔