سردار سربلند خان جوگیزئی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے حلقہ پی بی 5 لورالائی سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے
لورالائی (ڈیلی گرین گوادر) پاکستان پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات سردار سربلند خان جوگیزئی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کے لئے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی بی 5 لورالائی سے کاغذات نامزدگی جمع کروادیئے۔کاغذات نامزدگی جمع کرنے کے موقع پر لورالائی ڈویژن کے صدر لالا رحمت کدیزئی، ضلع لورالائی کے صدر اخندزادہ حسام الدین کاکڑ، جنرل سیکرٹری سردارزادہ شیردل خان جوگیزئی، سیکرٹری اطلاعات نصیب موسی خیل، سٹی صدر ولی کاکڑ، جنرل سیکرٹری جاوید قیصرانی، سیکرٹری اطلاعات ارباز خان کاکڑ، کمانڈر شاہ محمد زخپیل سمیت پارٹی کارکنان کی کثیر تعداد میں موجود تھے۔