مولانا فضل الرحمان حلقہ این اے 265 پشین سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے،مولانا غفور حیدری
کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل مولاناعبدالغفور حیدری نے کہاہے کہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان حلقہ این اے 265 پشین سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا۔ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاکہ جے یو آئی سربراہ مولانا فضل الرحمان حلقہ این اے 265 پشین سے قومی اسمبلی کے امیدوار ہونگے۔بلوچستان عوام اور جے یوآئی کارکنوں کے اصرار پر مولانا فضل الرحمان نے پشین سے انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ کیا۔بلوچستان کے عوام مولانا فضل الرحمان کے شکر گذار ہیں مولانا فضل الرحمان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرائیں گے کارکن تیاری تیز کردیں۔