معصوم بچوں خواتین اوربزرگوں پر وحشیانہ تشدد اور گرفتاری قابل مذمت ہے،نیشنل پارٹی

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) نیشنل پارٹی کے مرکزی ترجمان نے اسلام آباد میں بلوچ یکجہتی کمیٹی کے پرامن احتجاجی ریلی پر وحشیانہ تشدد کرکے ریلی میں شامل لاپتہ افراد کے لوحقین جن کی اکثریت معصوم بچوں خواتین بزرگوں اور بوڑھوں پر مشتمل ہے انہیں زخمی کرکے زخمی حالت میان تھانوں میں بند کرنا آمریت کی بدترین مثال ہے نیشنل پارٹی اس مکروہ عمل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کرتا ہے کہ تمام گرفتار شدگان کو فوری طورپر رہا کیا جائے تمام لاپتہ افراد کو بازیاب کیا جائے اور بالاچ بلوچ کے قتل میں ملوث اہلکاروں کو عبرتناک سزا دیکر بلوچستان کا مسئلہ تشدد قتل و غارت و لوگوں کو لاپتہ کرنے کے بجائے گفت و شنید اور بامقصد مذاکرات سے حل کیا جائے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے