ہمارے خاندانوں کو کبھی انصاف نہیں ملا،ہم بھی لاپتہ افراد کے خاندانوں کا حصہ اور متاثرین ہیں، سردار اختر مینگل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سردار اختر جان مینگل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پہلے لاپتہ افراد کا کیس میرے بھائی شہید اسد اللہ مینگل اور ان کے دوست شہید احمد شاہ کرد کا تھادہائیاں گزر گئیں لیکن ہمارے خاندانوں کو کبھی انصاف نہیں ملاہم بھی لاپتہ افراد کے خاندانوں کا حصہ اور متاثرین ہیں مجھے امید ہے کہ یہ آوازیں پورے ملک میں گونجیں گی اور انصاف کا بول بالا ہوگا اور لوگ میرے خاندان کی طرح بدقسمت نہیں ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے