سر دار اخترجان مینگل سے اے این پی کے وفد کی ملاقات، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اخترجان مینگل سے اے این پی کے وفد کی ملاقات، آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ بدھ کو بلو چستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سر دار اخترجان مینگل سے عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغرخان اچکزئی کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی، اس موقع پر آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیاگیا۔ ملا قات میں صوبائی سینئر نائب صدر سینیٹر ارباب عمرفاروق، جنرل سیکرٹری مابت کاکا، رکن مرکزی کمیٹی انجینئرزمرک خان اچکزئی بھی موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے