کمشنرکوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر یعقوب طاہر بھٹی کی ملاقات

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کمشنر کوئٹہ ڈویژن حمزہ شفقات سے زرعی ترقیاتی بینک کے صدر یعقوب طاہر بھٹی نیاپنے دیگر افسران کے ہمراہ ملاقات کی دوران ملاقات انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھر میں زرعی ترقیاتی بینک کی 34 شاخیں کام کر رہی ہیں جو زرعی ترقی کے حوالے سے کاشت کاروں،زمینداروں کو قرضہ جات مناسب مارک اپ کے تحت فراہم کرتی ہیں اور اسکیعلاوہ کاشت کاروں،زمینداروں کو درکار دیگر زرعی ضروریات کی اشیاء اور مشینری کو بھی آسان اقساط میں مہیا کیا جاتا ہے لیکن قرضہ جات کی واپسی کے حصول کے حوالے سے زرعی ترقیاتی بینک کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لوگ حیلے بہانوں سے کام لیتے ہیں اور اکثر ڈیفالٹر ہو جاتے ہیں اس پر کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہا بلوچستان نہ صرف زراعت بلکہ لائیو اسٹاک کے حوالے سے بھی کافی اہمیت کا حامل ہے اور ان میں بہتری سے دور رس نتائج حاصل ہو سکتے ہیں جو نہ صرف صوبے کی بہتری کاباعث بن سکتے ہیں بلکہ زر مبادلہ میں خاطر خواہ اضافے کا موجب بھی بن سکتے ہیں اور اس سب میں زرعی ترقیاتی بینک کی خدمات بہت اہم ہیں کیونکہ آسان طریقہ کار اور کم مارجن پر قرضہ حاصل کر کے لوگ اپنی زمینوں کو کاشت کے کابل بنا سکتے ہیں اسی طرح سے لائیو اسٹاک سے جڑے افراد بھی استفادہ اٹھاتے ہوئے مزید بہتری لا سکتے ہیں۔بطور انتظامیہ ہم زرعی ترقیاتی بینک کے قرضہ جات اور واجبات کی وصولی کیلئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کراتے ہیں کہ جو کوئی بھی بینک کاڈیفالٹر ہے اس سے ریکوری کو ممکن بنائیں گے اس اس سلسلے میں آپ تمام ڈیفالٹرز کی فہرست مرتب کر کے جمع کروا دیں تاکہ ان کیخلاف بر وقت کاروائیاں عمل میں لائی جا سکیں اور ایسے تمام ڈیفالٹرز کے نام اخبارات میں شائع کیے جائیں گے اب چونکہ الیکشن کا دور نزدیک ہے اگر کوئی ڈیفالٹر الیکشن میں حصہ لینے کا خواہش مند ہو گا تو وہ الیکشن میں حصہ نہیں لے سکے گا۔ بلوچستان میں زیتون کی کاشت کے بھی بہت مواقع ہیں اس کیلئے بھی زرعی ترقیاتی بینک اپنی خدمات پیش کرے اس پر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر نے کہا کہ بینک اس پر اور لائیو اسٹاک پر بھی بھرپور توجہ دے گا۔ کمشنر کوئٹہ ڈویڑن حمزہ شفقات نے کہا کہ زرعی ترقی نی صرف صوبائی بلکہ قومی اہمیت کی حامل ہے لہذا زرعی ترقیاتی بینک کو ہر قسم کی معاونت فراہم کی جائے گی تاکہ وہ بغیر کسی پریشانی کے اپنا کام جاری رک سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے