چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر پی ٹی آئی کے صوبائی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کردیا گیا

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے حکم پر تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی سیکرٹریٹ کو ڈی سیل کردیا گیا چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ نے ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کو طلب کرکے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو سیل کرنے کے بابت استفسار کیا جس پر ڈپٹی کمشنر کوئٹہ نے موقف اختیار کیا کہ مجھے اس حوالے سے کوئی معلومات نہیں اور نہ ہی میرے حکم پر تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو سیل کیا گیا ہے جس پر چیف جسٹس نے تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھولنے کا حکم صادر فرما یا تحریک انصاف وکلا ونگ کے صدر سید اقبال شاہ نے کیس کی پیروی کی چیف جسٹس بلوچستان کے فیصلہ کے بعد سید اقبال شاہ ایڈوکیٹ اور دیگر وکلا ونگ کے ہمراہ جاکر تحریک انصاف کے صوبائی سیکرٹریٹ کو کھول دیا تحریک انصاف ضلع کوئٹہ کے صدر رحیم کاکڑ نے چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے اس فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ تحریک انصاف کے خلاف انتقامی کاروائیوں کا خاتمہ کیا جائے گا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے