کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر)کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر میں عام انتخابات کیلئے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی وصول کرنے کا عمل شروع ہو گیا۔ تفصیلات کے مطابق 8فروری کوہو نے والے عام انتخابات کے لئے بلوچستان میں خواتین(قومی و صوبائی اسمبلیوں) کی مخصوص نشستوں کے کاغذات نامزدگی صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان اعجاز انور چوہان کے پاس جمع کروائے جا رہے ہیں بلوچستان اسمبلی میں غیر مسلم کی مخصوص نشستوں کے لئے بھی ریٹرنگ افسر صوبائی الیکشن کمشنر بلوچستان ہیں۔قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں کیلئے بلوچستان میں 67 ریٹرنگ آفسران کے پاس کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں،بلوچستان میں 36 ڈسٹرکٹ ریٹرنگ آفسران بھی تعینات کئے گئے ہیں۔جبکہ بلوچستان کے ڈی آر اوز اور ریٹرنگ آفسران سمیت تمام اے آر او نے حلف اٹھا لئے ہیں۔کاغذات نامزدگی کا سلسلہ 20 سے لیکر 22 دسمبر 2023 تک جاری رہے گاتمام ریٹرنگ آفسران 23 دسمبر کو نامزد امیدواروں کی فہرست جاری کریں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے