ساکران پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار
لسبیلہ :ساکران پولیس کی کارروائی فائرنگ کے تبادلے کے بعد دو ڈاکو گرفتار اسلحہ اور شہری سے لوٹی گئی رقم برآمد۔ ڈی ایس پی حب سرکل پولیس یونس رضا اور ایس ایچ او ساکران حاصل خان قمبرانی نے کاروائی کے حوالے سے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ جمعہ کی رات ساکران پولیس تھانے کی حدود میں نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کی زور پر ایک شہری کو لوٹ لیا جس نے پولیس کو اطلاع کی جس پر ساکران پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے جائے واردات کا گھیراؤ کیا جس پر وہاں موجود ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو عدد کلاشنکوف اور شہری سے لوٹی گئی رقم برآمد کرلی ڈی ایس پی یونس رضا نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں میں عبدالطیف اور بابل شامل ہیں جن میں عبدالطیف پہلے بھی دہشتگردی کے مقدمے میں گرفتار ہوچکا ہے جس سے دستی بم اور خودکش جیکٹ برآمد ہوئی تھی تاہم بعد ازاں وہ ان مقدمات سے بری ہوگئے تھے اب دوبارہ ڈکیتی شروع کی ہے جسکی ہمیں شکایات پہلے سے مل رہی تھیں انہوں نے کہا کہ گرفتار ڈاکوؤں کا گروہ ہے یہ دو گرفتار ہوئے ہیں ان سے مزید تفتیش کررہے ہیں تاہم انشاء اللہ پولیس بہت جلد انکے سرغنہ تک پہنچ کر اسکو گرفتار کریگی ساکران کا امن خراب کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دینگے. انکا کہنا تھا کہ ساکران میں ایسی وارداتیں کرنے والے اس گروہ کے سرغنہ کو میڈیا کے توسط سے وارننگ دیتے ہیں کہ وہ باز آجائیں وہ پولیس کو مختلف مقدمات میں مطلوب ہیں انکو کسی صورت نہیں چھوڑینگے۔