کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے نوجوان قتل

کوئٹہ(ڈیلی گرین گوادر) کوئٹہ میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کو کوئٹہ کے علاقے رئیسانی روڈ پر نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو ہلاک کردیا پولیس نے نعش قبضے میں لیکر ہسپتال پہنچادی جس کی شناخت کامران ولد عبدالصمد کے نام سے ہوئی۔پولیس نے نعش ضروری کارروائی کے بعدورثاء کے حوالے کردی اور مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے